منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

گوشوارے کیوں جمع نہیں کروائے؟حکومت نے  ڈھائی لاکھ ٹیکس گزاروں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 25  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے قابل ٹیکس آمدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس ائیر 2018 کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں کونوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویز کے مطابق  چیئرمین ا یف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلیے ود ہولڈنگ ٹیکس پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایت کی کہ

ملک بھر کے تمام شہروں میں بڑے ود ہولڈنگ ایجنٹس کی نشاندہی کی جائے اور ان سے براہ راست یا ان ڈائریکٹ رابطے کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انکی جانب سے ود ہولڈ کیے جانیوالے ٹیکس واجبات کی بروقت قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔دستاویز کے مطابق   ملک بھر کے فیلڈ فارمشنز تمام بڑے ود وہلڈنگ ایجنٹس کو ایک نان ٹیکنیکل لیٹر ارسال کریں گے جس میں تمام کمپنیوں اور انکے ذیلی اداروں سمیت بڑے ود ہولڈنگ ایجنٹس کو ا?گاہ کیا جائے گا کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی جانب اپنی وجہ دیں اور انکی جانب سے کی جانیوالی ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کو بروقت قومی خزانے میں جمع کروایا جائے۔چیئرمین ایف بی ا?ر نے ٹیکس ائیر 2018کیلئے جمع ہونیولاے 25 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایف بی ا?ر کے پاس مختلف ذرائع سے حاصل ہونیولاے ڈیٹا کے ذریعے ڈھائی لاکھ سے زائد لوگوں کا سراغ لگایا جاچکا ہے جنھوں نے قابل ٹیکس امدنی رکھنے کے باوجود ٹیکس ائیر 2018 کیلیے گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے کمرشل و صنعتی صارفین اور بڑی گاڑیاں رکھنے والوں اور بڑے گھر رکھنے والے ایک لاکھ 25 ہزار لوگوں کو پہلے ہی سسٹم جنریٹڈ نوٹس جاری کرچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں اس حوالے سے بھی مزید نوٹسز جاری کیے جائیں گے اس کے علاوہ بے نامی داروں کے خلاف بھی کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے

اور تمام ڈپٹی کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور بے نامی زونز کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر بے نامی داروں کا سراغ لگاکر ان کی تفصیلات ایف بی آر ک وبھجوائی جائیں اور ان کے خلاف کریک ڈاون بھی شروع کیا جائے۔ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نادہندگامن کے خلاف تمام اطراف سے گھرا تنگ کیا جارہا ہے تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جاسکے اور نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھاجاسکے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…