پولیو ٹیم پر فائرنگ ، خاتون ورکر جاں بحق ،ایک گھر میں ٹیم پہنچی تو ان ک یساتھ کیاسلوک کیا گیا؟َورکروں نے مہم چلانے سے انکار کردیا

25  اپریل‬‮  2019

کوئٹہ/نوشہرو فیروز(این این آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک خاتون پولیو ورکر جاں بحق ہوگئی جبکہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں ایک شخص نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرکے ٹیم کو گھر سے نکال دیا۔

شہری نے پولیو ٹیم کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈلا، پولیو ورکرز نے ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ کی فراہمی تک مہم چلانے سے انکار کردیا۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق چمن کے علاقے سلطان زئی میں موٹرسائیکل پر سوار 2 حملہ آوروں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون پولیو ورکر نسرین جاں بحق ہوگئی ،24 سالہ راشدہ شدید زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کیلئے کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق واقعہ کے بعد سلطان زئی کے علاقے میں پولیو مہم عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے ،ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔دوسری جانب سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے شاہی بازار میں ایک شخص نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرکے ٹیم کو گھر سے نکال دیا۔پولیو ٹیم شکایت درج کرانے تھانے پہنچے تو شہری اور اس کے ساتھیوں نے ٹیم کے ڈرائیور پر تشدد بھی کیا جس کے بعد پولیو ورکرز نے ملزمان کی گرفتاری اور تحفظ کی فراہمی تک مہم چلانے سے انکار کردیا۔پولیس کے مطابق معاملے کی انکوائری کررہے ہیں جس کے بعد مقدمہ درج کرکے گرفتاری کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…