بھارتی بھی کپتان کے دیوانے نکلے۔۔لندن میں مقیم اس بھارتی لڑکی نے کپتان کیلئے کیا پیغام دیدیا، پاکستان میں کہاں جانیکی خواہش کا اظہار کر دیا؟

24  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈٖیسک)افغانستان اور پاکستان کے درمیان مسائل ختم ہونے چاہئیں، دونوں ملکوں میں مسلمان ہی مر رہے ہیں، عالمی طاقتوں نے افغانستان کے حالات خراب کر رکھے ہیں، لندن میں مقیم افغان شہری کی معروف صحافی سمیع ابراہیم سے گفتگو، سمیع ابراہیم نے بھارتی دوشیزہ سے عمران خان اور پاکستان سے متعلق سوال کیا تو وہ بھی کپتان کی دیوانی نکلی، لاہور اور مری دیکھنے

کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان، بھارت اور افغانستان ایسا ٹرائیکا سامنے آرہا ہے جہاں ان تین پڑوسی ممالک کے درمیان شدید تنائو کی کیفیت دیکھنے میں آرہی ہے، بھارت افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد امریکی آشیرباد سے اپنا اثرورسوخ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھاتا جا رہا ہے اور دوسری جانب بھارت میں مودی سرکار آنے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں بھی شدید کشیدگی اور تنائو دیکھنے میں آیا جس میں اب پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد بہتری کے امکان ظاہر کئے جا رہے تھے تاہم وزیراعظم عمران خان کی امن اور دوستی کی پیش کش کو مودی سرکار نے مسترد کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ کشیدگی کا ایک نیا فیز شروع کر دیا ہے۔ پاکستان، افغانستان اور بھارت کے ٹرائیکے سے متعلق بھارتی اور افغان شہری کیا سوچتے ہیں اور ان کی کیا خواہش ہے اس حوالے سے اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب پاکستان کے ایک معروف صحافی سمیع ابراہیم جو کہ چیف جسٹس کے دورہ لندن کو کور کرنے کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں نے ایک افغان شہری سے جو کہ مارکیٹ میں سودا سلف لینے کیلئے آیا ہوا تھا سوال کیا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات اور دونوں ممالک کے حالات سے متعلق آپ کی کیا سوچ ہے ؟ جس پر افغان شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں اسلامی ممالک ہیں اور دونوں طرف

مسلمان بستے ہیں اور اب تک دونوں طرف مسلمانوں کی ہی ہلاکتیں ہوئی ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہونے چاہئیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام مسائل اور کشیدگی سے دور رہ سکیں۔ افغانستان کے حالات سے متعلق بات کرتے ہوئے افغان شہری کا کہنا تھا کہ وہاں کے حالات انتہائی خراب ہیں اور عالمی طاقتوں کی وہاں موجودگی ان کو مزید خراب کر رہی ہےاور عالمی طاقتیں

افغانستان کے حالات خراب کرنے کی زیادہ ذمہ دار ہیں ۔ افغان شہری کا کہنا تھا کہ انہوں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے وہ بہتر فیصلہ کرے۔ پاکستانی صحافی سمیع ابراہیم نے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ، عمران خان اور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے جب ایک بھارتی خاتون سے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے سے پاک بھارت دوریاں کم ہونگی ؟

جس پر بھارتی خاتون شہری کنجل جس نے اپنا تعلق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد سے بتایا کا کہنا تھا کہ وہ ویسے تو سیاست سےدور ہی رہتی ہیں تاہم کرکٹ، پاک بھارت تعلقات یہ ایسی چیزیں ہیں جن سے متعلق دونوں ممالک کے شہری اپ ڈیٹ رہتے ہیں۔ کنجل کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے خاندان کے افراد اور دیگر بھارتی شہریوں سے یہ پتہ چل رہا ہے کہ بھارتی شہری عمران خان

کو پسند کررہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنائیں تاکہ دونوں ممالک دوستی اور اچھے تعلقات کیساتھ چل سکیں۔ اس موقع پر سمیع ابراہیم نے کنجل سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزے کا بھی بڑا ایشو ہے، لوگوں کو نہیں ملتا، اگر تعلقات بہتر ہوئے اور دوریاں ختم ہوئیں تو کیا آپ پاکستان کا دورہ کرنے آئیں گی جس پر کنجل کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اور مودی جی نے حالات ٹھیک کر دئیے تو مجھے پاکستان ضرور جانا چاہوں گی، میں نے پاکستان کے سیاحتی مقام مری سے متعلق بہت کچھ سن رکھا ہے اور میں لاہور اور مری جانا پسند کروں گی،

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…