آسیہ بی بی کہاں ہیں ؟حکومت کی جانب سے تردید کے بعد صحافی عمر چیمہ بھی میدان میں آگئے

  جمعرات‬‮ 8 ‬‮نومبر‬‮ 2018  |  11:19

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد بیرون ملک روانگی کی خبریں غلط ہیں ،دفتر خارجہ نے تردید کردی ۔نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے توہین رسالت کے کیس میں سزائے موت کے بعد رہائی پانے والی آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی تردید کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ملتان وویمن جیل سے رہائی کے بعد آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں۔ان کی بیرون ملک

روانگی کی خبریں درست نہیں ۔دریں اثنا دفتر خارجہ کی جانب سے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کیے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ناقد سمجھے جانے والے صحافی عمر چیمہ نے بھی دفتر خارجہ کے موقف کی تائید کردی۔ عمر چیمہ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے کہ ان کے ایک دوست کی آسیہ بی بی کے اہلخانہ سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎