سپیکر کے انتخاب میں ہونیوالی کارستانی کو دوبارہ دوہرایا گیا تھا تو پھر ہم کیا کریں گے؟ حمزہ شہبازنے دھمکی دیدی،دھماکہ خیز اعلان

18  اگست‬‮  2018

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے لیکن دھاندلی کی تحقیقات پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،عوام 25جولائی کی رات کو چوری ہونے والے ووٹوں کا حساب چاہتے ہیں ، بہت ہو چکا اب ملک میں مینڈیٹ تبدیل ہونے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے آج ہونے والے انتخاب کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے بلائے گئے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رانا محمد اقبال، منشا اللہ بٹ، چوہدری اقبال گجر ، عشرت اشرف، ذکیہ شاہنواز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اصولوں کی بنیاد پر ایوانوں کے اندر اپنا موقف پیش کر رہی ہے ،ہم ہر انتخابی عمل کا حصہ بن رہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے حق پر ڈالا جائے ۔پنجاب میں پی ٹی آئی کو فری ہینڈ نہیں دیں گے ،اپنا جمہوری حق استعمال کرنا جانتے ہیں اور اس سلسلہ میں کسی طور پر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت کس طرح کے بے ڈھنگے اور غیر معقول فیصلے کر رہی ہے ، پنجاب میں محمد شہباز جیسی وزارت اعلیٰ چلانے والے کے مقابلے میں کیسے شخص کو نامزد کیا گیا ،یہ سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سے پنجاب سپیڈ کا لقب حاصل کرنے والی اور کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والی قیادت کا پی ٹی آئی کسی طور پر بھی مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں ہونے والی کارستانی کو اگر دوبارہ دوہرایا گیا تھا تو زبردست رد عمل آئے گا ،

ہم کسی کا مینڈیٹ بھی تبدیل کرنے کے خواہاں نہیں ۔ پی ٹی آئی جمہوری میدان میں مقابلہ کرے اسے ہمیشہ شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی نہ تجربہ کاری کی بنیاد پر جگ ہنسائی کا باعث بنے گی ، اب تک ہونے والے فیصلوں میں ان کی نا پختگی جھلک رہی ہے اور ان میں ملک کو درپیش بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کی کسی طور پر بھی سکت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محض سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنے اور پروٹوکول نہ لینے جیسے عمران خان کو عوامی مقبولیت نہیں دلا سکتے بلکہ انہیں کچھ کر کے دکھانا ہوگا ، وہ کروڑوں گھر بنانے اور نوکریاں دینے کے وعدے پورے کرنے کی تیار ی کریں عوام جلد ان سے ان کے اپنے ہی کئے ہوئے وعدوں کا حساب مانگیں گے۔ اس موقع پر ممبران اسمبلی نے بھرپور یکجہتی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…