اتوار‬‮ ، 22 جون‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیولپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

datetime 10  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اجلاس کی سربراہی مشیر خزانہ مزمل اسلم اور صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمن نے کی، اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیولپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ دیگر صوبوں میں خیبرپختونخوا کے نمبر والی گاڑیوں کو مشکوک نظر سے دیکھا جاتا ہے،صوبائی وزرا اور اجلاس کے شرکا نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

بعد ازاں مزمل اسلم نے کہا کہ روڈ یوزر سرچارج صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان سے لیا جائے گا، روڈ یوزر چارج بل 2024کی جلد خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظوری لی جائے گی، روڈ یوزر سرچارج صوبے کے ان رہائشیوں سے لیا جائے گا جن کے پاس دیگر صوبوں اور وفاق کی رجسٹرڈ گاڑیاں ہوں گی۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا یونیورسل نمبر پلیٹ کا اجرا پہلے ہی کر چکی ہے، کمرشل اور رہائشی پراپرٹی ٹیکس میں بھی اصلاحات کیے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمن نے بتایا کہ گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔
`



کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…