صوابی(این این آئی)تھانہ یارحسین کے حدود میں واقع موضع ناکو بانڈہ میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے بیوہ ماں کو جواں سال بیٹی سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ۔فواد خان ایس ایچ او تھانہ یارحسین نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ انہیں جمعہ کی علی الصبح اطلاع ملی کہ موضع ناکو بانڈہ میں قتل کی واردات ہوئی جس پر وہ جائے وقوعہ پر لیڈی کانسٹیبل سمیت پولیس پارٹی کے ہمراہ مقتولین کے گھر پہنچے تو گھر کے صدر دروازے پر ایک خاتون بیوہ اسلام غنی کی نعش جبکہ رہائشی کمرے کے دروازے پر ان کی 18 سالہ بیٹی کی لاش پڑی تھی جسے نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کر دیے تھے ۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دییے گئے ۔وجہ عناد اور ملزمان فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ایس ایچ او فواد خان کی مدعیت میں یارحسین پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔