بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ

datetime 9  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی عدالتیں دنیا بھر میں منفرد اور دلچسپ کیسز کے باعث توجہ حاصل کر لیتی ہیں، جہاں بھارتی شہری کچھ ایسی درخواستوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتے ہیں جو کہ حیران کر دیتی ہیں۔تاہم ان دنوں الہ باد ہائیکورٹ کی جانب سے پٹیشن پر کچھ ایسے ریمارکس دیے گئے ہیں جو کہ سب کو حیران کر رہے ہیں۔بھارتی الہ باد ہائیکورٹ کی جانب سے مسلمانوں کی شادی سے متعلق ایک فیصلہ دیا گیا ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق الہ باد ہائیکورٹ میں جوڑے کی جانب سے ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی، یہ درخواست دراصل بین المذاہب جوڑے کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔جبکہ خاتون کی جانب سے درخواست اس وقت دائر کی گئی، جب ان کے گھر والوں نے اس کے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرا دی۔

تاہم اس پر الہ باد ہائیکورٹ کی جانب سے روولنگ میں کہنا تھا کہ ایک شادی شدہ مسلمان ناجائز تعلقات کا دعوی نہیں کر سکتا ہے، کیونکہ یہ تعلقات اسلام میں جائز نہیں ہے۔جسٹس اے آر مسعودی اور اے کے سری واستاوا کی جانب سے بینچ کی سماعت کی گئی تھی، جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات شادی شدہ مسلمان کو ناجائز تعلقات کی اجازت نہیں دیتی ہے۔تاہم عدالت کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ صورتحال اس وقت یکسر مختلف ہوگی اگر جوڑا جو ایک ساتھ رہ رہا ہے بالغ ہے اور دونوں کا شریک حیات موجود نہ ہو۔بینچ نے یہ بھی کہا کہ شادی کے اداروں کے معاملے میں آئینی اخلاقیات اور سماجی اخلاقیات کے درمیان توازن ہونا چاہیے۔ اس توازن کی عدم موجودگی میں، معاشرے میں امن و سکون کے لیے درکار سماجی ہم آہنگی، مٹ جائے گی اور ختم ہو جائے گی،واضح رہے پٹیشن سنیہا دیوی اور ان کے شوہر محمد شاداب خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں والدین کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست پر شوہر کی حفاظت کی درخواست کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…