جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پولیس افسر کا قتل، برطانیہ میں 75 سالہ پاکستانی کو عمر قیدکی سزا

datetime 11  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز(این این آئی) برطانیہ میں خاتون پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 75 سالہ پاکستانی پیران دتہ خان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملزم کو تقریبا 20 سال قبل مسلح ڈکیتی کی منصوبہ بندی اور برطانوی پولیس افسر کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزم واردات کے بعد اپنے ملک فرار ہوگیا تھا جسے بعد ازاں گرفتار کرکے لندن بھیج دیا گیا تھا۔

پیران دتہ خان نے پولیس افسر شیرون بیشینوسکی کو اس وقت قریب سے گولی ماردی تھی جب وہ اپنے ایک اور ساتھی اہلکار کے ساتھ شمالی انگلینڈ کے علاقے بریڈ فورڈ میں ایک ٹریول ایجنسی میں ڈکیتی کے مقام پر پہنچی تھیں۔پیراں دتہ خان نے 18 نومبر 2005کو بریڈ فورڈ میں پی سی شیرون بیشینوسکی کے قتل کے بعد قانون کے شکنجے سے بچنے کے لیے تقریبا 2 دہائیاں پاکستان میں گزار دیں۔ پیراں دتہ خان کو گزشتہ سال پاکستان سے برطانیہ کے حوالے کیا گیا تھا، وہ اس ڈکیتی میں ملوث 7 افراد میں سے آخری شخص تھا جسے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ لیڈز کراون کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد انہیں قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…