لاہور( این این آئی)انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں روٹی کی قیمت 16 روپے کی بجائے 15 روپے مقرر ہو گئی۔ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس میں روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر اتفاق ہو گیا، گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نان بائی ایسوسی ایشن سے روٹی کی نئی قیمت تمام تنوروں پر واضح جگہ آویزاں کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔