منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

چین نے پاکستانی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر کا ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر دیا، پاکستانی سفیر نے ڈیٹا وصول کیا

datetime 10  مئی‬‮  2024 |

بیجنگ(این این آئی)چین نے چاند کے گرد مدار میں چھوڑے گئے پاکستانی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر کا ڈیٹا جمعہ کو پاکستان کے حوالے کر دیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان چاند بارے تحقیق میں تعاون مزید گہرا ہوا ہے۔یہ سیٹلائٹ چین کے خلائی مشن چینگ 6کے ذریعے چاند کے گرد مدار میں چھوڑا گیا ہے۔چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ژانگ کی جیان نے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ ڈیٹا کیریئر چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کے حوالے کیا۔اس موقع پر دونوں نے مل کرآئی کیوب قمر کے ذریعے لی گئی پہلی تصویر کی نقاب کشائی کی۔اس تقریب کی صدارت چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے چیف انجینئر لی گوپنگ نے کی۔

چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے شعبہ بین الاقوامی تعاون، لونر ایکسپلوریشن اینڈ سپیس انجینئرنگ سینٹر، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی قومی فلکیاتی رصد گاہوں، شنگھائی جیاٹونگ یونیورسٹی، پاکستانی ادارے سپارکو اور ایشیا پیسیفک سپیس کوآپریشن آرگنائزیشن کے نمائندوں نیتقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے لونر ایکسپلوریشن اینڈ اسپیس انجینئرنگ سینٹر نے مجموعی منصوبے کے طور پر چینگ 6کے مشن پر رپورٹ پیش کی۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی نے پے لوڈ کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون بارے رپورٹ پیش کی، اور شنگھائی جیاٹونگ یونیورسٹی نے پے لوڈ کے حوالے سے تعاون میں پیش رفت بارے رپورٹ پیش کی ۔

چین کے چینگ 6 خلائی مشن کے ذریعے چار ممالک کے سیٹلائٹس کو خلا میں پہنچایا گیا ہے جس میں پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی(آئی ایس ٹی)اسلام آباد کا تیار کر دہ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی شامل ہے۔ یہ سیٹلائٹ 8مئی کو چاند کے مدار میں پہنچ کر چینگ 6سے علیحدہ ہو گیا تھا جس کے بعد اس نے چاند کے گرد مدار میں گردش شروع کر دی ۔ اس گردش کے دوران آئی کیوب قمر نے چاند کی تصاویر حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تحقیقی سرگرمیاں انجام دیں۔ یہ سیٹلائیٹ تین سے چھ ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرتا رہے گا اور اس دوران چاند کی سطح کی تصاویر اور دیگر ڈیٹا ارسال کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…