ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

datetime 11  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلن(این این آئی)آئرلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم کا183رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا،آئرش ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، اینڈی بلبیرنے کو 55بالوں پر 77رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔جمعہ کو کیسل ایونیو ڈبلن میں کھیلے گئے 3میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20میں آئرلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 57، صائم ایوب 45 اور فخر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بیٹرز میں محمد رضوان ایک، اعظم خان اور شاداب خان صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔ اس موقع پر افتخار احمد نے شاہین آفریدی کے ساتھ مل کر مجموعی سکور کو 182تک پہنچا دیا، افتخار احمد 37اور شاہین آفریدی14رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ آئرش بائولر کریگ ینگ نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ گیرتھ ڈیلانے اور مارک اڈایر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آئرلینڈ نے پاکستان ٹیم کا 183رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور کی پانچویں بال پر 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اوپننگ بیٹر اینڈی بلبیرنے نے 55بالوں پر 77رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

دیگر بیٹرز میں ہیری ٹیکٹر 36اور جورج ڈوکریل 24رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ گیرتھ ڈیلانے 10اور کرٹس کیمفر 15رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی طرف سے عباس آفریدی نے 36رنز دے کر 2جبکہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ لیگ سپنر شاداب خان 4اوورز میں 54رنز دے کر مہنگے ترین بائولر رہے۔ اس فتح کے بعد آئرش ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اینڈی بلبیرنے کو 55بالوں پر 77رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…