عمران خان سیاسی خودکش بمبار ، اپنے ساتھ سب کو لے ڈوبیں گے،حافظ حسین احمد

10  اگست‬‮  2017

جیکب آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اگلے دو سال کے لیے ٹیکنو کریٹ حکومت بننے کا امکان ہے، ملک میں جاری احتسابی عمل کی لپیٹ میں’’میثاق‘‘والے بھی آئیں گے ، عمران خان سیاسی خودکش بمبار ہیں اپنے ساتھ سب کو لے ڈوبیں گے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو ’’ڈٹ‘‘ جانے کا مشورہ دینے والے مشیر ’’پٹ‘‘ جانے کے بعد

دور دور تک نظر نہیں آرہے ماضی میں بھی جن لوگوں نے ان کو ’’ڈٹ‘‘ جانے کا مشورہ دیا تھا وہ ’’پٹنے‘‘ کے بعد بھاگ گئے تھے،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں ڈٹ جانے کا مشورہ دیا تھا لیکن وہاں تو یہ لوگ ڈٹے نہیں جس کے نتیجے میں پٹنے کی نوبت آگئی نوازشریف اگر مولانا فضل الرحمن کے کہنے پرپہلے ’’ڈٹ‘‘جاتے تو آج انہیں ’’پٹنا‘‘ نہیں پڑتا ، انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری احتسابی عمل کی لپیٹ میں’’میثاق‘‘والے بھی آئیں گے ،تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں کیوں کہ عمران خان سیاسی خودکش بمبار ہیں وہ کسی اور کو نقصان دیں یا نہ دیں خود کو ضرور نقصان دیں گے، انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی راجگال میں آرمی چیف کی گفتگو اور کور کمانڈرز کانفرنس میں آئین و قانون کی بالادستی کی بات کو ہلکی پھلکی اور مشفقانہ وارننگ سمجھا جائے ، انہوں نے کہا کہ اگلے دو سال کے لیے ٹیکنو کریٹس حکومت بننے کے امکانات ہیں جس میں میثاق جمہوریت والے بھی جکڑے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…