جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

’چائے والا‘ نے شہرت پاتے ہی وہ کام کر دیاکہ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژرپورٹ) چائے والا ارشد خان نے شہرت پاتے ہی وہ کام کر دیا جس کا ڈر تھا۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا سے راتوں رات شہرت پانے والا ارشد خان ’چائے والا‘ شہرت ملتے ہی دوستوں کو بھول بیٹھا۔ چائے والا کے ڈھابے پر موجود اس کے دوست اور ساتھ کام کرنے والے اب چائے والا سے شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ ارشد خان کے ایک دوست نے نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ارشد خان جس دن سے مشہور ہوا ہے اس کے طور طریقے ہی بدل گئے ہیں ا ور اب وہ ڈھابے پر آنا گوارا نہیں کرتا نہ ہی کسی سے ملتا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے کی بات ہے جب اسلام آباد میں ایک فوٹوگرافر نے فوٹو واک کے دوران اس چائے والے کی ایک تصویر لی جس کے پیچھے پوری دنیا دیوانی ہوگئی۔ارشد خان نامی یہ نوجوان اب ریٹیل سائٹ فٹ ان کا ماڈل بن چکا ہے جس کی پہلی شوٹ بھی سامنے آچکی ہے۔نجی ٹی وی نے ارشد خان سے بات کی اور اس بات کا اندازہ لگایا کہ وہ شوبز کی دنیا میں باآسانی فٹ ہوسکتا ہے۔ارشد خان کی عمر صرف 18 سال ہے اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے لیے یہ عمر بلکل صحیح ہے۔اس نوجوان کا تعلق کوہاٹ سے ہے جو اسلام آباد کے اتوار بازار میں 3 ماہ سے چائے بنانے کا کام کررہا ہے، ارشد نے کبھی اسکول کی تعلیم حاصل نہیں کی اور اس کے مطابق وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کرنا چاہے گا۔اپنی پہلی فوٹو گراف کے حوالے سے ارشد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا کہ یہ کس نے لی تھی۔ تاہم جب میڈیا ارشد تک پہنچا تو وہ کافی گھبرا گیا اور اس کے ماموں بھی یہ سب دیکھ کر کافی پریشان ہوگئے کہ ا?خر میڈیا اس کے پیچھے کیوں پڑ گیا ہے۔تاہم بعد ازاں انہیں اس بات کا علم ہوا کہ سب لوگ ’ارشد‘ کے خوبصورت ہونے کے باعث اسے پسند کررہے ہیں۔شروعات میں ارشد نے میڈیا کو خود سے دور کرنے کی کوشش کی، ان کے دوستوں نے ایک نجی ٹی وی سے 20 لاکھ جبکہ ایک اور ٹی وی چینل سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ رپورٹرز کو ارشد سے دور رکھ سکیں۔ارشد ایک پورے دن کے ضائع ہونے پر بھی کافی افسردہ رہا جبکہ اس ہی دوران اس کا فون بھی کھو گیا۔لیکن ایک ہی روز بعد اس چائے والے نوجوان کو ایسی مقبولیت مل گئی، جس نے اس کی زندگی بدل دی اور اب ایسا لگتا ہے کہ یہ بہت جلد فلموں اور ڈراموں میں کام کرتے نظر آئے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…