ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ ، 23 افراد زخمی ، 4 کی حالت تشویشناک

datetime 28  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق، مقامی افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ تحصیل برمل کی مرکزی سڑک کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہاں نوجوانوں کا ایک گروپ والی بال کا میچ کھیل رہا تھا۔ اچانک فضا میں ایک کواڈ کاپٹر نمودار ہوا اور کچھ دیر بعد زوردار دھماکہ ہوا۔

مقامی عینی شاہدین کے مطابق، انہوں نے ڈرون نما ایک پرواز کرتی شے کو دیکھا جو کچھ لمحوں بعد دھماکے کا باعث بنی۔ دھماکے کی جگہ کے نزدیک دکانیں موجود تھیں اور ایک میدان بھی تھا جہاں کھیل جاری تھا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق زخمیوں کی تعداد 23 ہے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ان میں سے دو افراد کو فوری طبی امداد کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے بڑے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بیشتر زخمیوں کو ابتدائی علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے، تاہم اب بھی پانچ افراد زیرِ علاج ہیں۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جبکہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…