ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

محبت میں گرفتار دو لڑکیاں شادی کیلئے نوجوان کے گھر پہنچ گئیں، دونوں سے بیک وقت نکاح

datetime 28  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)چترال تورکہو سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں سے شادی کر کے چترال میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا، نوجوان کی محبت میں گرفتار دونوں لڑکیاں اس کے گھر پہنچ گئی تھیں اور اسے نکاح پر مجبور کیا، جس پر مقامی عالم دین نے عمائدین کی مشاورت کے بعد جوان سے دونوں کا نکاح پڑھوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تورکہو اپر چترال کے گاؤں سور ریچ میں سرکاری ادارہ کے ملازم سرتاج احمد چھٹیاں گزارنے گھر گیا ہوا تھا، اپنے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ اس کا پہلے سے رابطہ تھا، وہ لڑکی کو گزشتہ روز اس کی مرضی سے شادی کیلئے اپنے گھر لے آیا،لیکن جب وہ گھر آئے تو دیکھا کہ ایک اور لڑکی بھی شادی کیلئے نوجوان کے گھر میں آئی ہوئی تھی اور دونوں لڑکیاں نوجوان کے گھر سے واپس نہیں جانا چاہتی تھیں اور ہر صورت نکاح کرنا چاہتی تھیں۔حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے کے مشران نے عالم دین مولانا فیض الرحمن کو بلا کر دونوں لڑکیوں کی رضا مندی سے 9، 9لاکھ روپے حق مہر مقرر کر کے سرتاج احمد سے دونوں لڑکیوں کا نکاح پڑھا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…