جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

پسند کی شادی کرنے والیB.Sکی طالبہ نوجوان لڑکی پر اے ایس آئی کا مبینہ تشدد

datetime 28  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی ) پتوکی پسند کی شادی کرنے والیB.Sکی طالبہ نوجوان لڑکی پر اے ایس آئی کا مبینہ تشدد ڈی پی او قصور نے اے ایس آئی کو تھانہ سٹی پتوکی حوالات میں بند کروادیا ڈی پی او قصور کا اے ایس آئی کیخلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔ڈی پی او قصور محمد عیسی خان نے تھانہ سٹی پتوکی میں کھلی کچہری لگائی اور عوامی شکایات سنی مزید کھلی کچہری میں محلہ عباس پارک کی رہائشی علیشبہ بی بی نے ڈی پی او قصور کے سامنے پیش ہوکر ڈی پی او کو بتایا کہ میں نے کاشف سے پسند کی شادی کی تھی اور میرے والدین نے کاشف کیخلاف اغوا کامقدمہ درج کروارکھا تھا

تھانہ سٹی پتوکی میں تعینات لیاقت اے ایس آئی نے مجھے اپنے کمرہ میں بند کرکے مبینہ تشدد کیا اور اور میرے جسم کے نازک اعضاء سے چھیڑ چھاڑ کی چارپائی پر لٹا کر الٹا سیدھا کرکے تشدد کرتا رہا ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کے مطابق ڈی پی او قصور نے لیاقت اے ایس آئی کے تفتیشی کمرہ کا موقع وزٹ کیا وزٹ کرنے کے بعد ڈی پی او قصور نے ڈی ایس پی سرکل پتوکی سجاد اکبر اور ایس ایچ او سٹی پتوکی کو حکم دیا کہ لیاقت اے ایس آئی کو فوری طور پرتھانہ میں بند کرکے سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے تھانہ سٹی پتوکی کے محرر رانا زاہد نے لیاقت اے ایس آئی کوفوری طور پر گرفتار کرکے تھانہ کی حوالات میں بند کردیا اس موقع پر پی آر ساجد انصاری ٹو ڈی پی او قصوربھی موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…