ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا

datetime 28  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان کی اہلیہ، بیٹی اور کمسن بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی “آج نیوز” نے رپورٹ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ، بیٹے علی اور دیگر خواتین کو حراست میں لے کر کوہسار تھانے منتقل کر دیا ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد کے مطابق ان کی اہلیہ نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور غزہ میں شہید ہونے والوں کے لیے تعزیتی کیمپ قائم کیا تھا، جو کہ ایک پُرامن اقدام تھا، نہ کہ احتجاجی مظاہرہ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی اس کارروائی سے فسطائیت اور اسرائیل نواز رویہ ظاہر ہوتا ہے۔

انہوں نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا، “کیا فلسطینیوں سے ہمدردی اور ان کے لیے تعزیتی کیمپ لگانا بھی اب جرم بن چکا ہے؟ کیا یہی ہے وزیراعظم شہباز شریف، نگران وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور ان کے سرپرستوں کی فلسطین سے متعلق پالیسی؟”

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل کو جنم دیا ہے، جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے گرفتاریوں کی مذمت کی ہے اور پُرامن اظہارِ یکجہتی کو بنیادی انسانی حق قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…