ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا

datetime 28  مئی‬‮  2025 |

پیرس(این این آئی)فرانسیسی فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ اگرپاکستان نے رافیل گرایا ہے تو یہ دو دہائیوں کی آپریشنل سروس میں پہلا واقعہ ہوگا۔پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں فرانس کے جدید لڑاکا طیارے رفال کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا۔

پیرس میں پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے پاک بھارت جنگ میں رفال کی تباہی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فرانسیسی فوج کے ترجمان نے کہاکہ واقعے کی تفصیلات ابھی غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔انہوں نے کہا کہ رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے فرانس صورتحال کو بغور دیکھ رہا ہے اور اپنے شراکت دار بھارت کے ساتھ براہ راست معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطے میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق اس لڑائی میں سیکڑوں طیاروں نے حصہ لیا، فرانس اس لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہاں ہے۔انہوںنے کہاکہ اگرپاکستان کے ہاتھوںرافیل کے مار گرائے جانے کی رپورٹس درست ثابت ہوئیں تو یہ اس جہاز کے دو دہائیوں کی آپریشنل سروس کے دوران پہلا واقعہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…