مسلم لیگ(ن) کے رہنما صدیق الفاروق کے بیٹے کے انتقال کی اصل اور بڑی وجہ سامنے آ گئی!!

5  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کے بیٹے علی کے انتقال کی بڑی وجہ سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق علی صدیق گزشتہ چند ماہ سے باڈی بلڈنگ کر رہا تھا اور وزن بڑھانے کی ادویات کا استعمال بھی کر رہا تھا جس کی وجہ سے اسے ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ انتقال کر گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ نوجوان باڈی بلڈنگ ضرور کریں لیکن غیر فطری طریقے سے وزن بڑھانے اور باڈی بلڈنگ کرنے سے گریز کریں۔ڈاکٹرز کے مطابق باڈی بلڈنگ میں استعمال کی جانے والی ادویات انسانی جان کیلئے انتہائی مہلک ثابت ہو سکتی ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے 40سالہ بیٹے علی فاروق کے کمرے کا دروازہ چند گھنٹوں سے لاک تھا ،دروازے پر دستک دی گئی لیکن جب دستک کے باوجود بھی دروازہ نہ کھلا تو دروازہ توڑ دیا گیا، علی فاروق اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، جس کے بعد انہیں سروسز ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کردی کہ علی فاروق کی موت تو 4سے 5گھنٹے قبل ہی واقع ہو چکی ہے۔ جس کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی اور اہل خانہ اسے لے کر اسلام آبادروانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پو لیس کا کہنا ہے کہ علی فاروق کے جسم پر کسی قسم کے نشان نہیں ہیں جبکہ فارنزک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ علی فاروق کی موت باڈی بلڈنگ میں معاون ادویات کے بکثرت استعمال سے ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ علی فارق نے شاید خود کشی کی ہے لیکن فارنزک رپورٹ میں علی فاروق کی موت کی واضح وجہ باڈی بلڈنگ کی ادویات کا استعمال ہے۔ اس ضمن میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈصدیق الفاروق نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو بارہا بار سمجھا چکے لیکن اس نے کبھی ان کی بات نہیں سنی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…