زمین ڈاٹ کام کا پراپرٹی ایکسپو اختتام پذیر ہوگیا‘ عوا م الناس کی کثیر تعداد میں شرکت

30  مئی‬‮  2016

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہورمیں منعقدہونے والا دو روزہ زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو اختتام پذیر ہوگیا۔ نمائش میں ملک بھر سے ایک سو پانچ سے زائد نمائش کنندگان نے اپنے منصوبے عام الناس کیلئے پیش کئے ۔ نمائش کے پہلے روز کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان تھے جنہوں نے ایکسپو کا افتتاح کیا ۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ انہیں ایسی نمائش اور ایسا انتظام دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے اور زمین ڈاٹ کام اس بڑی نمائش کے انعقاد پر مبارک باد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایسی سرگرمیاں وقتاً فوقتاً ہوتی رہنی چاہئے ۔بعد ازاں انہوںنے ایکسپو کے دونوں ہالز کا دورہ بھی کیا۔ تقریب میںپارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نوازرانجھا بھی شریک تھے ‘ انہوں نے بھی دونوں ہالز کا دورہ کیا اور منتظمین کو اس ایکسپوکے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ ایکسپو میں عام الناس کا رش بھی دیدنی تھا جس میں ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً پچپن ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ آج ہم کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ موسم کی سختی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اُن کے اعتماد کا اظہار ہے ۔اُن کا کہناتھا کہ اس کامیاب ایکسپو کی وجہ سے نومبر 2016ء کے ایکسپو کی ایڈوانس بکنگ کیلئے بھی لوگ آ رہے ہیں۔ ایکسپو کے اختتام پر شرکاء میں قرعہ اندازی سے سونے کے سکے اور موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئی۔ اس ایکسپو میں مختلف اسٹیٹ ایجنٹس اور ڈویلپرز کی جانب سے بھی مختلف انعامی سکیمیں متعارف کروائی جارہی تھیں۔ #



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…