ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جن درخواستوں پر سماعت ہوئی کیا وہ قانون کے مطابق تھا؟جسٹس قاضی فائز نے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کی سماعت پر سوال اٹھا دیا

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کی سماعت پر بھی سوال اٹھا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مبینہ آڈیو لیکس پر تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ گزشتہ روز جن درخواستوں پر سماعت ہوئی کیا وہ قانون کے مطابق تھا؟

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جن درخواستوں پر سماعت ہوئی وہ جلدی میں مقرر کی گئیں، 5 رکنی بینچ کے آرڈر میں فیڈرل ازم کی بات کی گئی، سپریم کورٹ ہائی کورٹس کی نگرانی نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کے کئی فیصلے کالعدم قرار دے کر بظاہر فیڈرل ازم کو تباہ کیا گیا، ایک جج کیخلاف الزام پر سیدھا ریفرنس جائے تو وہ پوری زندگی بھگتتا رہے گا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ رولز کے مطابق وکیل اپنے مقدمے سے متعلق میڈیا پر بات نہیں کر سکتا، مگر شعیب شاہین ہر وقت وہ ٹی وی پر تقریر کر رہے ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…