اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، بجٹ تجاویز کی تیاریاں میں تیزی آگئی آئندہ مالی سال کتنے ہزار ارب کا وفاقی بجٹ پیش کیا جانے کا امکان ہے؟ بجٹ میںعوام کو کونسی سہولت ملنے والی ہے ؟ زبردست تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 29  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، بجٹ تجاویز کی تیاریاں میں تیزی آگئی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ تجاویز 2 جون کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان نے 12 جون سے قبل باقاعدگی کے ساتھ بجٹ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کے مجموعی حجم میں 10 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں ساڑھے سات ہزار ارب سے زیادہ کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ بجٹ محصولات کا ہدف ساڑھے 4100 سے 4500 ارب مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ 530 ارب روپے تک مختص کئے جانے کا امکان ہے ،ترقیاتی منصوبوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 200 ارب سے زیادہ مختص کئے جانے کا امکان ہے ،رواں سال وفاقی بجٹ میں تین ہزار ارب روپے تک خسارے کا امکان ہے ،کورونا سے نمٹنے ،کاروباری طبقے کے ریلیف کے لئے 1 ہزار ارب سے مختص ہونے کا امکان ہے ،تعمیراتی صنعت کو وفاقی بجٹ میں خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ،آئندہ بجٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش پر ٹیکس کی شرح مزید کم ہوگی، ادویات سے متعلق اشیاء پر بھی ٹیکس کی شرح میں کمی کا امکان ہے ،وفاقی حکومت نے ہیلتھ بجٹ صوبوں سے مشاورت کے ساتھ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ،وفاقی اور صوبائی صحت بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے ، ملکی سلامتی کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا ،آئندہ بجٹ میں بڑے گھروِ اور فارمز ہاوسز پر لگڑری ٹیکس لگانے کا امکان ہے ،2 سے 4 کنال کے بڑے پر ایک لاکھ تا دو لاکھ لگڑری ٹیکس لگنے کا امکان ہے ،4 کنال سے بڑے فارم ہاوس پر لگادیں ٹیکس، اور انتقال فیس میں اضافہ کا امکان ہے ،بڑی گاڑیوں، قیمتی ٹائلز سمیت ایمپورٹڈ لگڑری آئٹمز پر ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے ،آئندہ بجٹ میں پر تعیش اشیاء پر ٹیکس میں اضافے کا بھی امکان ہے ،160 ایمپورٹ آٹٹنز پر دو فیصد ڈیوٹی لگانے کا بھی امکان ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…