وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ،ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات شیڈول

21  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں. دورے کے دوران عمران خان امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

سائیڈ لائنز پر دیگر عالمی رہنماؤں سے میٹنگز بھی شیڈول ہیں. دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر پاکستانی موقف بھرپور انداز میں پیش کریں گے.وزیراعظم عمران خان 23 جنوری تک ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2019ء کے بعد عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہوگی۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دیگر عالمی اداروں کے رہنماؤں، کارپوریٹ بزنس اور ٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر اجلاس میں شرکت اور فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان اس اہم اجلاس کے موقع پر کارپوریٹ لیڈرز اور سی ای اوز سے بات چیت بھی کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہو چکی ہیں۔ وہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی میڈیا کوانٹرویوز دیں گے جبکہ سینئر ایڈیٹرز سے بھی بات چیت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اس اہم عالمی اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر پاکستانی موقف دیں گے جبکہ معیشت، کاروبار اور سرمایہ کاری پر اپنا وڑن دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…