ہسپتال سے 3ماسک چوری کرنے والے برطانوی شہری کو 3ماہ قید

9  اپریل‬‮  2020

لندن( آن لائن )برطانیہ کی ایک مقامی عدالت نے ایک 34 سالہ شخص کو اسپتال سے تین ماسک چوری کرنے کے الزام میں 12 ہفتے قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کو ہرماسک پرایک ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی میٹروپولیٹن پولیس گذشتہ اتوار ایک 34 سالہ شخص جس کی شناخت لیرون حسین کے نام سے کی گئی کو وسطی لندن سے حراست میں لیا۔اس پر الزام ہے کہ اس نے کنگ کالج اسپتال سے 3 ماسک چوری کیے اور وہ پکڑا گیا تھا۔

ملزم کوبرطانوی دارالحکومت لندن کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد 12 ہفتے قید کی سزا سنائی۔ خیال رہے کہ کرونا سے قبل ان میڈیکل ماسک کی قیمت چار ڈالر سے زیادہ نہیں تھی مگر اب یہ دوگنا ہو کر8 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ملزم نے بھی اسپتال سے ماسک چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ماسک چوری پر تین ماہ قید کی سزا کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اس پر لوگوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…