ایردوآن مسلمانوں کا خون بہانے والوں کے ایجنٹ ترک صدر طیب اردوان پر سنگین الزام لگ گیا

18  جنوری‬‮  2020

انقرہ (این این آئی)ترکی کی حزب اختلاف کے سربراہ کمال کلیچدار اوگلو نے ایک بارپھر صدر رجب طیب ایردوآن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورالزام عائد کیا ہے کہ طیب ایردوآن مسلمانوں کا خون بہانے والوں کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ

مغرب نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو شام میں آگ لگانے کے لیے استعمال کیا اور اب یہ لیبیا کو آگ میں جھونکنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں معصوم مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ اب تک امریکا اور روس مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں کے کشت و خون کے لیے اسلحہ فروخت کرتے تھے اور اب ان میں ترکی کے طیب ایردوآن بھی شامل ہو گئے ہیں جو مسلمانوں کے قتل عام میں ایردوآن کے ایجنٹ ہیں۔کمال کلیچدار اوگلو نے استفسار کیا کہ ہماری پالیسیوں کا تعین کون کرتا ہے؟ وزارت خارجہ یا ایوان صدر نہیں ہرگز نہیں بلکہ ہماری پالیسیوں کی ڈور روسی صدر ولادی میر پوتین کے ہاتھ میں ہے۔ چاہے لیبیا ہو یا شام ہرجگہ پر وہ ترکی کو استعمال کر رہے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…