بھارت کا رات کی تاریکی میں اگنی3 میزائل تجربہ ایک بار پھر ناکام، میزائل لانچ کے بعد کتنے کلومیٹر دور جاگرا؟حیرت انگیز انکشاف

2  دسمبر‬‮  2019

نئی دہلی(آن لائن) بھارت کا رات کی تاریکی میں اگنی تھری میزائل تجربہ ایک بار پھر ناکام ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی تھری میزائل تجربہ ساخت میں نقص کے ناعث ناکام ہوا۔اگنی 3میزائل تجربہ اڑیسہ کی ساحلی پٹی سے گذشتہ رات کیا گیا تھا۔اگنی تھری میزائل لانچ کے بعد صرف 115 کلومیٹر دور جاگرا۔اگنی تھری میزائل کے بنانے میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا۔15 روز کے دوران رات کے وقت بھارتی میزائل تجربے کی یہ تیسری ناکامی ہے۔

اگنی 1 اور اگنی 2کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے بھارت نے گذشہ ماہ رات میں جوہری میزائل “اگنی 2” کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا تھا۔قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے رات میں جوہری میزائل “اگنی 2” کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ اڈیسہ کے ساحل سے قریب واقع ڈاکٹر عبدالکلام جزیرے پر رات ساڑھے 7 بجے جوہری صلاحیت کے حامل “اگنی 2” کا تجربہ کیا گیا۔حکام کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل 1500کلومیٹر دور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گذشہ ماہ بھی بھارت کی جانب سے براہموس سوپر سانک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کا دعوی تھا کہ براہموس سوپر سانک میزائل تجربہ کامیاب رہا۔ بتایا گیا تھا کہ میزائل کا تجربہ بھارتی ریا اڑیسہ میں کیا گیا۔ بھارت نے کچھ عرصہ قبل بھی براہموس سپر سانک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔یہ تجربہ بھارتی ریاست راجھستان میں کیا گیا تھا۔بھارت کا دعوی ہے کہ براہموس سپر سانک میزائل ر زمین سے زمین پر مار کر سکتا ہے۔ جبکہ اسے سمندر سے آبدوز کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اپنی میزائیل ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ کررہاہیاورگزشتہ کچھ عرصے سے بھارت کی جانب سے میزائل تجربات میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں مزید تیزی آسکتی ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس وقت پاکستان کا میزائل نظام بھارت کے میزائلوں سے کہیں زیادہ بہتر تصور کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…