سعودی عرب کی آئل ریفائنری میں خوفناک حادثہ،قیمتی جانی نقصان

  بدھ‬‮ 16 اکتوبر‬‮ 2019  |  17:41

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ایک آئل ریفائنری میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں دو ملازمین ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو کے ریفائنری پلانٹ کی سالانہ اوور ہالنگ کے دوران ہونے والے ایک حادثے میں دو ملازمین ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پلانٹ بند تھا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغازکرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ دیگر ملازمین کو محفوظ مقام


پر منتقل کردیا گیا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پلانٹ پر پہلے سے طے شیڈول کے تحت مینٹی ننس جاری تھی۔ ملازمین کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔ کمپنی انتظامیہ اور حکومت نے ’حادثے‘ کی نوعیت کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

موضوعات:

loading...