بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیلی وزیراعظم ٹرمپ کو بار بار دھوکا دیتے رہے، سابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کھل کر بول پڑے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو بار بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو “غلط معلومات” فراہم کرکے دھوکہ دیتے اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہارورڈ کے طلبا سے خطاب میں ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ

ٹرمپ ایک چالاک لیڈر ہیں مگر اسرائیلی وزیراعظم انہیں بھی اپنی چالاکیوں سے بے وقوف بناتے رہے ہیں۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت واشنگٹن کو اپنی ہرخواہش پوری کرنے کے لیے “غلط معلومات” دیتی رہی ہے اور اس کے عوض وہ اپنی مرضی کے مطالبات منوانے میں کامیاب رہی۔ٹیلرسن نے کہا کہ اسرائیلیوں نے صدر کو متعدد بار یہ کہنے پر راضی کیا کہ ہم مہربان ہیں اور وہ برے لوگ ہیں۔ہم صدر ٹرمپ کو سمجھاتے رہے کہ اسرائیلی آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ٹیلرسن نے کہا کہ یہ بات ہمیں اذیت دیتی ہے کہ ہمارا بہت قریبی اتحادی ہمارے اس طرح سے دھوکہ دیتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹلرسن نے صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ٹیلرسن کو 2018 میں بے دردی سے برخاست کردیا تھا۔ٹیلرسن اس سے قبل صدر ٹرمپ کو ناخواندہ بھی کہہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ صدر ٹرمپ پر قانون شکن ہونے کا بھی الزام عائد کرچکے ہیں۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو بار بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو “غلط معلومات” فراہم کرکے دھوکہ دیتے اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہارورڈ کے طلبا سے خطاب میں ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ٹرمپ ایک چالاک لیڈر ہیں مگر اسرائیلی وزیراعظم انہیں بھی اپنی چالاکیوں سے بے وقوف بناتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…