روس میں سیاحوں کے لیے لاکھوں ڈالرز سے بھری کرسی نمائش کرسی میں پڑی رقم پاکستانی کتنے کروڑ روپے کے برابر ہے؟جانئے

1  دسمبر‬‮  2019

ماسکو (این این آئی)روس کے دارلحکومت ماسکو کے ایک میوزیم میں آنے والے سیاحوں کے لیے لاکھوں ڈالرز سے بھری کرسی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔منی تھرون ایکس 10 ایک ایسی کرسی ہے جو کہ ڈھائی انچ بلٹ پروف گلاس کی پرت کی مدد سے بنائی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ منفرد کرسی اندر سے ایک ملین ڈالرز مالیت (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) کے نوٹوں سے بھری ہوئی ہے۔لاکھوں ڈالرز سے بھری یہ کرسی روسی دارالحکومت کے شمال میں آرٹ میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔اس کرسی کو روسی فنکار الیکسی سرجینکو نے ارب پتی کاروباری

شخصیت ایگور رایباکوف کی شراکت سے تیار کیا ہے۔ بلڈنگ میٹریل سیلزمین نے ایک سماجی تقریب کے موقع پر اس کرسی کی نقاب کشائی کی۔روس کے صنعتی شہر میگنیٹوگورسک سے تعلق رکھنے والے رایباکوف روس کی چھت سازی اور انسولیشن کا مواد اور سسٹم بنانے والے سب سے بڑی صنعت ٹیکنوکول کارپوریشن کے مالک ہیں۔رایباکوف اپنی دولت کے ذریعے سب کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے منفرد کام کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔اس سے قبل بھی سینٹ پیٹرزبرگ میں گیزپروم ارینا میں بزنس کانفرنس کے دوران انہوں نے حاضرین میں 2 لاکھ ڈالرز نچھاور کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…