ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

فرانس ، 117 دن سے دماغی طورپر فوت قرار دی گئی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

datetime 3  ستمبر‬‮  2019 |

براگ(این این آئی)فرانس میں 117 دن سے دماغی طورپر فوت قرار دی گئی ایک خاتون کے ں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ ڈاکٹروں نے کہاہے کہ نومولودہ بالکل صحیح وسلامت اور تندرست ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برنوچیکیہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کو آپریشن کے ذریعے حملے کے34 ویں ہفتے ماں کے پیٹ سے نکالا جب کہ اس کی ماں کو 117 دن قبل دماغی طور پرفوت قراردیا جا چکا تھا۔اسپتال میں انستھیزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج رومان گال نے بتایا کہ بچی کا وزن دو اعشاریہ 13 کلو گرام ہے۔ دماغی طورپرفوت ہونے والی خواتین کے ہاں عموما اتنے وزن

کے بچے پیدا نہیں ہوتے۔ اس بچی کا وزن غیرمعمولی ہے۔خیال رہے کہ فرانسیسی خاتون کو رواں سال اپریل میں خون بہہ جانے سے دماغی طورپر فوت قرار دیا گیا تھا۔ اس وقت اس کے حمل کا 16 واں ہفتہ جاری تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کے دل کی دھڑکن گردوں ، پھیپھڑوں اور دیگر اعضاء کو زندہ رکھنے کی کوشش کی اور وہ مسلسل ماں کے بطن میں موجود بچی کی بھی دیکھ بحال کرتے رہے۔ بچی کی پیدائش کے بعد خاتون کو لگایا گیا مصنوعی آکسیجن ہٹا دیا گیا ہے۔اس سے قبل پرتگال میں 2016ء میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب دماغی طورپر فوت ہونے والی ایک خاتون کے ہاں بچی نے جنم لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…