بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سعودی شوہر نے بیوی کا رنگ گوراسے سانولا ہونے پر طلاق دیدی

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں شوہر نے خوبصورت بیوی کا گورا رنگ سانولا ہونے پر طلاق دیدی،عرب ٹی وی کے مطابق جازان کے علاقے ابو عریش کے ایک شہری جس کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ ہے نے شادی کے سات ماہ بعد اپنے سسرال کو پیغام بھیجا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے جائیں کیونکہ وہ اسے اپنے ساتھ بیوی کے طورپر نہیں رکھنا چاہتا۔ مطلقہ کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے طلاق دینے سے قبل پوچھا کہ تمہارے چہرے کا رنگ سفید سے سانولاکیوں ہوتا جا رہا ہے؟ اس نے بتایا میں تین ماہ سے حاملہ ہوں اس لئے میرا رنگ بدلنے لگا ہے، مطلقہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی سے قبل بھی اس کا رنگ سفید نہیں تھااس نے اپنے چہرے کا رنگ بیوٹی پارلرسے تبدیل کرانے کی کوشش کی تاہم مصنوعی رنگ جلد ہی ا ±ڑ گیا جس کے بعد اس کا شوہر اس سے ناراض رہنے لگا تھا۔اس نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل اس کے ہونے والے شوہر نے بتایا کہ اس کی ایک اور بیوی بھی ہے جس سے اس کے سات بچے ہیں۔ اس کے باوجود میں اس کےساتھ شادی پرآمادہ ہوگئی تھی۔خاتون نے کہا کہ اس کے تمام ضروری کاغذات بھی شوہر کے پاس ہیں اس لئے وہ اپنے اور پیٹ میں موجود بچے کے حقوق کا مقدمہ لڑنے سے بھی قاصر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…