لاہور (این این آئی) عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والے بزرگ شہری کو مقدمے سے ڈسچارج کر کے رہا کروا دیا ۔ماڈل ٹائون کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ساجد نامی بزرگ شہری کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کے معاملے پر پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔
سماعت کے موقع پر پولیس نے بزرگ شہری کو گرفتار کرکے ماڈل ٹائون کچہری میں پیش کیا۔عدالت نے بزرگ شہری ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔عدالت کے حکم پر پولیس نے بزرگ شہری کی ہتھکڑیاں کھول کر رہا کردیا ۔ واضح رہے کہ ساجد نامی شہری کے خلاف تھانہ گرین ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔