اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

چوریاں کرکے کروڑ پتی بننے والی گھریلو ملازمہ عمران خان کے ہاتھوں ایوارڈ یافتہ نکلی

datetime 16  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں چوری کے مقدمے میں گرفتار گھریلو ملازمہ مہرین کے حوالے سے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمہ ماضی میں اسلام آباد کی جیل میں قید رہ چکی ہے جہاں اسے جیل میں سلائی کا کام کرنے پر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق مہرین کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ لاہور میں بھی متعدد مقدمات میں مطلوب رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دسمبر 2024 میں شہری شوکت محمود نے ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ گھریلو ملازمہ مہرین نے چائے میں نشہ آور دوا ملا کر اہل خانہ کو بے ہوش کیا اور گھر سے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مجموعی نقصان 65 لاکھ روپے سے زائد تھا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مہرین کو پہلے فیروز آباد تھانے کی حدود میں ایک اور چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، جہاں اطلاع ملنے پر ڈیفنس مقدمے کے مدعیان بھی پہنچے اور ملزمہ کو شناخت کر لیا۔ بعد ازاں ڈیفنس پولیس نے بھی اپنے مقدمے میں باقاعدہ گرفتاری ڈال دی۔تفتیشی افسر کے مطابق مہرین فیروز آباد تھانے میں تین چوریوں کے مقدمات میں پہلے سے گرفتار ہے، جبکہ کلفٹن اور گذری کے علاقوں میں بھی وہ گھروں کا صفایا کر چکی ہے جہاں کروڑوں روپے مالیت کے نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔ملزمہ نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اسلام آباد جیل میں قید کے دوران اسے سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایوارڈ بھی دیا گیا تھا جو اسے جیل میں سلائی اور ہنر مندی کے کاموں میں مہارت پر ملا تھا۔ پولیس کے مطابق، ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر وارداتوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔



کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…