بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

آج سے شدید بارشوں اور طوفان کی پیشگوئی

datetime 16  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج سے 17 جولائی تک پاکستان کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں، گرج چمک اور آندھیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ موسمیاتی ادارے نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔کراچی میں 16 جولائی تک تیز بارش اور گرج چمک متوقع ہے، جس سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث ٹریفک نظام اور روزمرہ معمولات متاثر ہو سکتے ہیں۔

لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے نچلے علاقوں میں شہری سیلاب (اربن فلڈنگ) کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہوا تو یہ صورتحال مقامی آبادی کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں شام کے وقت تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن کے نتیجے میں کمزور عمارتوں اور کچے گھروں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں سفر کرنے والے افراد کو خصوصی احتیاط کی ہدایت دی گئی ہے۔

بلوچستان کے علاقوں بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل اور سبی میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے شمالی اضلاع جیسے سکھر، شکارپور، کشمور اور لاڑکانہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں سے کمزور ڈھانچوں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس کی وجہ سے بعض مقامات پر بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور سول ڈیفنس کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم سے متعلق معلومات پر مسلسل نظر رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…