اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بیٹی نے مبینہ طور پر اپنے والد کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے باپ کی غیر اخلاقی حرکات سے تنگ آ کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ واقعے کی رپورٹ مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اور مزید تفصیلات اکٹھی کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیٹی نے اپنے والد کو اس کے مبینہ ناپاک عزائم اور رویے کے باعث جان سے مارا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ سچائی پوری طرح سامنے آ سکے۔