بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

سینئر اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابق شوہر پر تشدد کا الزام، 4 جون سے 16 جولائی کے درمیان کیا ہوتا رہا؟

datetime 16  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)معروف سینئر اینکر پرسن جیسمین منظور نے حالیہ دنوں میں خود پر ہونے والے مبینہ گھریلو تشدد کے شواہد سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے ہیں۔ انہوں نے اپنی موبائل گیلری کا ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا، جس میں ان کی دائیں آنکھ واضح طور پر سوجی ہوئی نظر آتی ہے۔ اگر اس تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اُن کے موبائل میں چہرے کے مختلف زاویوں سے لی گئی مزید تصاویر بھی موجود ہیں، جن سے لگتا ہے کہ انہیں شدید جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔شیئر کی گئی تصویر کی تاریخ 4 جون ہے، اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ اسی دن پیش آیا۔ اس کے ساتھ کچھ میڈیکل رپورٹس کی تصاویر بھی موجود تھیں، جو ممکنہ طور پر ان زخموں کی تصدیق کے لیے پیش کی گئی ہیں۔

جیسمین منظور اس سے قبل بھی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز بلند کر چکی ہیں، تاہم ان کی بات کو خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اپنے زخموں کی تصویر کے ساتھ لکھا، “یہ اُن سب کے لیے ہے جنہوں نے ایک مجرم کی حمایت کی، یہ میرے سابق شوہر کی طرف سے ملا تحفہ ہے۔”اسی روز، یعنی 4 جون کو انہوں نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی X (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کو بھی مخاطب کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک پاکستانی خاتون صحافی ہیں اور انہیں خواتین پر تشدد کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے میں مدد درکار ہے۔ اگرچہ یہ پوسٹ ایک اہم عالمی مسئلے کی نشاندہی کرتی تھی، لیکن اس پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی، اور اس پوسٹ کو محض دس ہزار سے کچھ زیادہ صارفین نے دیکھا۔علاوہ ازیں، جیسمین نے سی این این کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: “میری کہانی دنیا تک پہنچنی چاہیے۔ میں وہ خاتون ہوں جسے گھریلو تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، اور اگر میرے ساتھ یہ سب ہو سکتا ہے، تو سوچیں کہ ان بے شمار خواتین کے ساتھ کیا ہو رہا ہو گا جو خاموشی سے یہ جنگ اکیلے لڑ رہی ہیں۔

” اس پوسٹ کو بھی محض چند ہزار لوگوں نے دیکھا۔9 جون کو انہوں نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں کسی خاتون پر ان کے گھر کے بکھرنے کا الزام عائد کیا، جبکہ 14 جون کو جنسی ہراسانی کے موضوع پر ڈاکیومنٹری بنانے کا اعلان کرتے ہوئے متاثرہ خواتین سے رابطے کی اپیل کی۔بعد ازاں، 18 جون کو کی گئی ایک جذباتی پوسٹ میں انہوں نے لکھا، “اے پروردگار تیرا شکر ہے کہ تو نے مجھے منافق مرد اور عورت سے محفوظ رکھا۔ انہوں نے میری زندگی برباد کر دی، اب میں ان کا معاملہ تیرے سپرد کرتی ہوں۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…