بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ ماہا حسن کا کم عمری میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف

datetime 16  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ماہا حسن نے کم عمری میں پیش آنے والے ہولناک تجربے پر خاموشی توڑ دی.حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے دردناک لمحے سے پردہ اٹھاتے ہوئے اداکارہ ماہا حسن نے انکشاف کیا کہ انہیں کم عمری میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سے بچپن میں نامناسب انداز میں بات کی گئی اور غلط انداز میں چھو کر جسمانی طور پر ہراساں کیا گیا تاہم اس وقت وہ اتنی کم عمر تھیں کہ انہیں اندازہ نہ ہو سکا کہ یہ سب کچھ غلط اور غیر اخلاقی ہے۔

ماہا نے بتایا کہ اس واقعے نے ان کی سوچ اور اقدار کو بری طرح متاثر کیا۔ ابتدا میں وہ اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کا جواز ڈھونڈتی رہیں اور سوچتی تھیں کہ شاید اس شخص کو ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔اداکارہ نے کہاکہ انہوں نے کبھی اس شخص کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کروائی، جس پر آج بھی انہیں پچھتاوا ہے کہ شاید دیگر لڑکیاں بھی اس شخص کا نشانہ بنی ہوں۔ماہا حسن نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ان کا دین سے تعلق بھی متاثر ہوا، لیکن بعد ازاں تھراپی اور نماز کے ذریعے انہوں نے ذہنی کیفیت پر قابو پایا اور اب دوبارہ ایمان کی جانب لوٹ چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…