پھیپھڑوں کے کینسرسے بچنے کیلئے اس ایک چیز کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنائیں

15  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پھیپھڑوں کا کینسر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہوتا ہے اور ہر سال 12لاکھ لوگ اس کی وجہ سے لقمہ اجل بنتے ہیں۔اس کینسر کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہوتا ہے اور کچھ نہیں کیا جاسکتا۔اس کینسر میں سگریٹ نوشی بھی اہم کردار ادا کرتی ہے اور اکثر لوگ اسی قبیح عادت کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔لیکن لہسن ایک ایسی سبزی ہے جس کے استعمال کی وجہ سے آپ کینسر سے بچ سکتے ہیں۔
حال ہی میں Cancer Prevention Researchجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں مختلف لوگوں کی خوارک کی تفصیلات ،لہسن کا استعمال اور تمباکو نوشی کے بارے میں پوچھا گیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے ہفتے میں کم از کم دو بار تازہ لہسن اپنے خوارک میں استعمال کیا ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کے44فیصد کم امکانات تھے،حتی کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے تھے ان میں بھی کینسر کے امکانات30فیصد کم تھے۔ماضی کی تحقیقات میں بھی یہ بتایا گیاہے کہ لہسن میں پایا جانے والا ایلی سین اس وقت زیادہ تیزی سے خارج ہوتا ہے جب لہسن کوکاٹا جاتا ہے،اسی طرح لہسن میں موجود انٹی آکسیڈینٹ بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ماہرین اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ لہسن کے استعمال سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…