خوشخبری !سگریٹ نوشی سے کیسے جان چھوٹ سکتی ہے؟ نئی تحقیق آ گئی

23  جون‬‮  2016

ایک معروف غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق تازہ ترین طبی تحقیق کے مطابق یہ خیال کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کو اس عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے پانچ سے سات کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے، یہ حقیقت سے بہت کم ہیں۔کینیڈا میں سگریٹ نوشی کے عادی 1200 سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کی بنیاد پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے میں کامیاب ہونے کے لیے حقیقتًا 30 کے قریب کوششیں درکار ہوتی ہیں۔ٹورنٹو یونی ورسٹی میں جنرل ہیلتھ کالج کے محقق مائیکل شائٹن کے مطابق ” پانچ سے سات کوششوں کا اندازہ ماضی میں کی جانے والی چند طبی تحقیقوں کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا، وہ بھی ان لوگوں کے بیانات کے تحت جو کامیاب ہوئے تاہم ان میں ناکام ہوجانے والوں کی کوششوں کو شامل نہیں کیا گیا”۔محققین نے 1277 افراد کی جانب سے تین برس تک کی جانے والی کوششوں سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا۔ تحقیق کا آغاز 2005 میں ہوا جس کے دوران ہر چھ ماہ بعد اس میں شریک افراد اس عرصے میں سگریٹ نوشی چھوڑنے کی سنجیدہ کوششوں کی تعداد سے آگاہ کرتے۔کسی بھی کوشش میں کامیابی کا معیار یہ تھا کہ سگریٹ نوشی سے کم از کم ایک سال کے لیے کنارہ کشی اختیار کرلی جائے۔ورمونٹ یونیورسٹی میں طبی کالج کے جان ہیوز کا کہنا ہے کہ “اس تازہ تحقیق کا مرکزی اثر یہ ہے کہ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کے دلوں میں یہ اطمینان بٹھا دیں اور باور کرا دیں کہ دسیوں مرتبہ ناکامی کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ وہ سگریٹ نوشی نہیں چھوڑ سکتے”۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…