حکومت نے مہوش کے ٹوئٹ کا نوٹس لے لیا

27  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ کی حالت زار پر اظہار برہمی پر حکومت پاکستان نے نوٹس لے لیاہے۔ وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ ریسورس نے اداکارہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی شکایت کا نوٹس لے لیا گیا اور جلد متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کردیئے جائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کا کراچی ایئر پورٹ میں خواتین کے لیے مختص کمرہ

استعمال کرنے کا اتفاق ہوا، جہاں ان کا تجربہ بدترین رہا۔اداکارہ خواتین کے لیے مختص کمرے میں موجود گندگی اور لال بیگ دیکھ کر برہم ہوگئیں تھیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیا تھا۔مہوش کی ٹویٹ پر  بیشتر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے سید زلفی بخاری کو ٹیگ کر رہے تھے۔وائرل ٹوئٹ پر وزات نے بھی اپنا ردعمل دے کر جلد از جلد صفائی کی یقین دہانی کروادی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…