ہفتہ‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،انڈیکس کی متعددنفسیاتی حد یں بحال،سرمائے میں بھی بڑااضافہ  ہوگیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 600پوائنٹس کے اضافے سے32ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 81ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا

سیمنٹ،کیمیکل، ٹیلی کام،آئل اینڈ گیس اور اسٹیل سیکٹرز بھی سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 31600،31700،31800،31900،32000اور32100پوائنٹس کی 6بالائی حدعبور کر گیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات میں شراکت داری جاری رکھنے کی توقع کا اظہار اور اصلاحاتی پروگرام کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا آنے کے باعث سرمایہ کاروں میں مارکیٹ میں نہ صرف نئی سرمایہ کاری کو ترجیح دی بلکہ حصص کو خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی رونما ہوئی۔جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 628.56پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 31555.47پوائنٹس سے بڑھ کر 32184.03پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 324.41پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15146.65پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23123.13پوائنٹس سے بڑھ کر 23429.34پوائنٹس پر جا پہنچا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 81ارب58کروڑ73لاکھ79ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم63کھرب27ارب 90کروڑ67لاکھ 89ہزار260روپے سے بڑھ کر 64کھرب9ارب 49کروڑ41لاکھ 68ہزار 399روپے ہو گیا۔جمعرات کو مارکیٹ میں 5ارب روپے مالیت کے 13کروڑ65لاکھ 66ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو3ارب روپے مالیت کے 9کروڑ93لاکھ 63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 357کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 263میں اضافہ،72میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل1کروڑ55لاکھ،پاک انٹر نیشنل بلک 79لاکھ95ہزار،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 77لاکھ83ہزار،میپل لیف سیمنٹ 73لاکھ85ہزار اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 70لاکھ27ہزار حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت28روپے کے اضافے سے 678روپے اور آرچروما پاک کے حصص کی قیمت 20روپے کے اضافے سے 480روپے ہو گئی جبکہ سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت36.04روپے کی کمی سے 684.90روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت 11روپے کی کمی سے 5700روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…