ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرڈر میں تاخیر کیوں ہوئی؟ خاتون کے جھگڑنے پر ڈیلیوری بوائے نے خودکشی کرلی

datetime 20  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 19سالہ ڈیلیوری بوائے نے گاہک کی جانب سے سخت رویہ اپنائے جانے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چنئی میں پیش آیا جہاں 19 سال کا پووتھرن بی کام کا طالبعلم تھا جو پڑھائی کے ساتھ پارٹ ٹائم نوکری بھی کیا کرتا تھا، پولیس کے مطابق 11 ستمبر کو پووتھرن کو گروسریز کی ڈیلیوری کا آرڈر ملاتاہم لڑکے کو گھر ملنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے آرڈر میں تاخیر ہوگئی، جب پووتھرن پہنچا تو خاتون نے اسے ڈانٹا اور بحث شروع کر دی، بعدازاں شام میں انہوں نے ڈیلیوری پلیٹ فارم پر فون کرکے پووتھرن کی شکایت کی اور کہا آئندہ اسے گروسریز کی ڈیلیوری کرنے نہ بھیجا جائے۔پولیس کے مطابق کمپنی نے پووتھرن کے خلاف ایکشن لیا لیکن یہ واضح نہیں کہ اسے کیا سزا دی جانی تھی۔

اس جھگڑے کے دو دن بعد پووتھرن گاہک کی رہائشگاہ پر واپس آیا اور مبینہ طور پر اس کی کھڑکی پر پتھر مار کر شیشہ توڑ دیا جس کے بعد خاتون نے پولیس میں شکایت کی، پولیس نے پووتھرن کا پتہ لگایا اور پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا اور سخت انتباہ جاری کیا، ایک طالبعلم کی حیثیت سے اس پر کوئی باقاعدہ ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔

بعدازاں واقعے کے 5 دن بعد پووتھرن کمرے میں مردہ پایا گیا، اس کی لاش کے پاس خودکشی کا نوٹ بھی تھا جس میں اس نے تحریر کیا کہ گاہک کے ساتھ ہوئے واقعے اور پھر اس کی شکایت لگانے کی وجہ سے وہ اپنی زندگی ختم کر رہا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہم نے کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا کمپنی کی طرف سے اس پر کسی قسم کا دبا تو نہیں تھا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…