جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

کیا آپ پاسپورٹ بنوانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

datetime 14  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار دوبارہ تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب تمام پاسپورٹ دفاتر ہفتے میں پانچ دن کھلے رہیں گے۔ اس کے تحت ملک بھر کے فیلڈ دفاتر اور پاسپورٹ مراکز پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق اپنی خدمات فراہم کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور توانائی کے ممکنہ بحران کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری اداروں کے کام کے دن کم کر کے چار کر دیے گئے تھے۔ اس دوران سرکاری دفاتر کے تقریباً 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔

تاہم اب شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں پیش آنے والی مشکلات کو کم کرنے کے لیے سابقہ شیڈول بحال کر دیا گیا ہے تاکہ درخواست گزاروں کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے جو بیرون ملک سفر کے لیے ضروری قانونی دستاویز ہے اور بیرون ملک موجود پاکستانی سفارت خانوں کے ذریعے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…