منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

9 امریکی فوجی کمپنیوں کے خلاف چین کی پابندیاں عائد

datetime 18  ستمبر‬‮  2024 |

بیجنگ(این این آئی )چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر 9 امریکی فوجی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بدھ کو شائع ہونے والے فیصلے میں نشاندہی کی گئی کہ امریکا نے حال ہی میں ایک بار پھر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو ایک چین کے اصول اور چین اور امریکا کے درمیان ہونے والے 3 معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا۔

چین کے غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون کے آرٹیکل 3، 4، 6، 9 اور 15 کے مطابق چین نے سیرا نیواڈا کارپوریشن، اسٹک رڈر انٹرپرائزز ایل ایل سی، کیوبک کارپوریشن، ایس 3 ایرو ڈیفنس، ٹی سی او ایم لمیٹڈ پارٹنرشپ، ٹیکسٹور کے خلاف ،پلانیٹ مینجمنٹ گروپ، اے سی ٹی آئی فیڈرل اورایکزوویرا کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پابندیوں کے تحت ان امریکی کمپنیوں کی چین میں منقولہ، غیر منقولہ اور دیگر تمام اقسام کی جائیدادیں منجمد کر دی جائیں گی۔ چین میں تنظیموں اور افراد کو مذکورہ بالا اداروں کے ساتھ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے روک دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 18 ستمبر 2024 سے ہوگا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…