بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کا اپنی منگیتر امیرہ سے شادی نہ کرنے کا اعلان

datetime 19  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشنبے (این این آئی)بگ باس سے مشہور ہونے والے تاجکستانی گلوکار اور انفلوئنسر عبدو روزک نے اپنی منگیتر سے شادی نہ کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔تاجکستانی گلوکار جنھوں نے بگ باس کے 16ویں سیزن میں شرکت کرکے کافی شہرت حاصل کی تھی اب اچانک اپنی منگنی ختم کرنے اور امیرہ سے شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، عبدو روزک اور ان کی منگیتر دونوں ہی 20 سال کے ہیں اور انھوں نے اپریل میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

عبدو روزک نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ اعلان کرنا پڑرہا ہے کہ میں نے اپنی شادی کا ارادہ منسوخ کردیا ہے، اپنے اس سفر کے دوران ہم نے محسوس کیا کہ ہمارے درمیان ثقاتوں کا کافی فرق پایا جاتا ہے۔پستہ قد گلوکار نے مزید لکھا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں ہر کام پْرعزم طریقے سے کرنے والا شخص ہوں اور اس زندگی کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں۔

عبدو روزک کا مزید کہنا تھا مجھے دماغی طور پر نہایت مضبوط اور متواز شریک حیات درکار ہے جو میرے ساتھ چیلنجز کے حساب سے چل سکے۔خیال رہے کہ بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 16ویں سیزن سے شہرت حاصل کرنے والے عبدو روزک نے اس سے قبل بیھ اپنی شادی کی تقریب ملتوی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…