منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

حبا بخاری اور آریز احمد نے حمل کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 18  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش حمل کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل کے حالیہ وی لاگ میں کہا کہ لوگوں صرف چند لائکس اور ویوز کی خاطر شوبز شخصیات کی جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

فنکار جوڑی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہماری تصاویر اور باتوں کو توڑ موڑ کر پیش کیا جاتا ہے، یوٹیوبرز کو صرف چند ویوز اور لائکس چاہیے ہوتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کی اس حرکت سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم فنکاروں ٹی وی پر آتے ہیں تو ہمیں جھوٹی خبروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیں ایسی خبروں سے ڈر لگتا ہے۔آریز احمد نے کہا کہ یوٹیوب پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق ہمارے 6 سے 7 بچے ہوچکے ہیں۔حبا بخاری نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار ایسی خبروں کی تردید کرچکی ہوں لیکن اس کے باوجود لوگ بعض نہیں آتے اور حمل سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ خبریں پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ایسی خبروں سے ہمارے اہلخانہ اور ہم خود بھی شدید متاثر ہوتے ہیں، ہم بھی سب کی طرح انسان ہیں۔حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے وی لاگ میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا نام نہیں لیا لیکن کہا جارہا ہے کہ اس جوڑی نے ڈھکے چھپے الفاظ میں نادیہ خان کو ہی جواب دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری اور ان کے شوہر و اداکار آریز احمد بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔نادیہ خان نے کہاکہ آریز احمد نے ڈرامے کی شوٹنگ کے سیٹ پر انہیں حبا بخاری کے حمل کی خوشخبری سنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…