ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زمبابوے میں 200ہاتھیوں کو ذبح کرنےکا فیصلہ،وجہ انتہائی دردناک

datetime 19  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرارے(این این آئی )جنوب افریقی ملک زمبابوے کی حکومت نے شدید خشک سالی کی وجہ سے غذائی قلت کے شکار اپنے شہریوں کو خوراک فراہم کرنے کیلیے ہاتھیوں کو ذبح کرنے کی منظوری دے دی۔امریکی میڈیا کے مطابق زمبابوے کی تقریبا نصف آبادی شدید بھوک کے خطرے کا سامنا کر رہی ہے اور اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلیے 200 ہاتھیوں کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

زمبابوے پارکس اینڈ وائلڈ لائف اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہاتھیوں کی تعداد ملک میں حد سے زیادہ ہو چکی ہے۔ ملک میں اس وقت 84,000 ہاتھی موجود ہیں، جب کہ یہ تعداد ملک کی صلاحیت سے تقریبا دو گنا ہے، جو صرف 45,000 ہاتھیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔زمبابوے کی وزیر ماحولیات نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں کہا کہ ملک میں ہاتھیوں کی تعداد جنگلات کے وسائل کو محدود کر رہی ہے اور انسانوں اور جانوروں کے درمیان تصادم کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم زمبابوے پارکس کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں تاکہ ہاتھیوں کی تعداد کو متوازن کیا جا سکے اور ان کا گوشت خوراک کے طور پر ضرورت مند آبادی تک پہنچایا جا سکے۔اس فیصلے کو ماحولیاتی کارکنوں اور تحفظ پسندوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ زمبابوے کی سینٹر فار نیچرل ریسورس گورننس کے رہنما، فارائی مگوو نے ایک بیان میں کہا کہ ہاتھیوں کا قتل بند ہونا چاہیے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…