ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

“جلدی نہیں! بابر بابر کرنے دو ہم 40 اوورز کھلادیں گے” سرفراز کی ویڈیو وائرل

datetime 20  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)چیمپئینز کپ میں ڈولفنز کے مینٹور سرفراز احمد کے وکٹ کیپنگ کے دوران بابراعظم سے متعلق دلچسپ تبصرے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ گزشتہ روز چیمپئینز کپ میں ڈولفنز اور اسٹالینز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں ڈولفنز کو ایونٹ میں مسلسل تیسری ہار کا سامنا کرنا پڑا، اس میچ میں وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابراعظم نے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

میچ کے دوران وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بولر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلدی نہیں ہے، بس ان لوگوں کو بولو بابر بابر کرتے رہیں ہم بابر کو 40 اوورز کھلا دیں گے، شاباش باقی سارے آؤٹ ہو جائیں گے۔سرفراز احمد کے کمنٹس اسٹمپ مائیک میں محفوظ ہوگئے اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔میچ میں بابراعظم نے 13 اوورز مکمل ہونے پر بیٹنگ کیلئے آئے تھے اور 37 اوورز تک وکٹ پر قیام کیا جبکہ 104 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ رنز اسکور کیے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…