بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

یو اے ای کی ٹی20 لیگ، فخرزمان ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن گئے

datetime 20  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی انٹرنیشنل ٹی20 لیگ کے تیسرے سیزن کیلئے فرنچائزز نے فخر زمان سمیت کئی نامور کرکٹرز کی خدمات حاصل کرلیں۔لیگ میں حصہ لینے والے نامور کھلاڑیوں میں جیسن روئے، شائی ہوپ، لوکی فرگوسن، روسٹن چیس، میتھیو ویڈ، ابراہیم زدران اور ماریو شیفرڈ بھی شامل ہیں جبکہ ایونٹ کا تیسرا سیزن آئندہ برس ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

نئے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے جون میں کھلنے والی ونڈو گزشتہ اتوار کو بند ہوئی، اس دوران ڈیزرٹ وائپرز نے فخر زمان، ڈین لارنس اور لوکی فرگوسن جیسے کھلاڑی کی خدمات حاصل کیں۔گزشتہ سیزن کے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں میں اعظم خان، محمد عامر، الیکس ہیلز، لیوک ووڈ، شیرفین ردرفورڈ اور وانندو ہسارنگا بھی موجود ہیں۔ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں، سب نے اپنے 15 رکنی اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے،ان ٹیموں میں ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ ابوظبی نائٹ رائیڈرز، دبئی کیپیٹلز، گلف جائنٹس، ایم آئی ایمرٹس اور شارجہ واریئرز شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 11 جنوری سے ہوگا جبکہ فائنل 9 فروری کو کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…